سمندر کی گہرائی میں کتنی چھوٹی اور کتنی ہی بڑی مچھلیاں اور دیگر مخلوقات زندہ ہیں یہ کوئی نہیں جانتا تاہم اس حوالے سے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پانی کے نیچے کی دنیا بھی بہت بڑی ہے۔
انٹرنیٹ پر ’بلیو وہیل‘ مچھلی کے دل کی تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس دل کے وزن، لمبائی اور چوڑائی کی تفصیلات جان کر لوگ اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ مچھلی خود کتنی وزنی اور بڑی ہوگی اور اس طرح کی کتنی مخلوقات پانی کی گہرائیوں میں زندہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے بلیو وہیل کے دل کی تصویر پوسٹ کی گئی اور اس حوالے سے بتایا گیا کہ اسے کینیڈا کے ایک میوزیم میں محفوظ کر کے رکھا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس مچھلی کے دل کا وزن 181 کلو گرام ہے جبکہ اس کی چوڑائی 1.2 اور لمبائی 1.5 میٹر ہے۔
ماہرین کے مطابق بلیو وہیل کے دل کی دھڑکن 3.2 کلومیٹر سے زیادہ دور سے سنی جا سکتی ہے۔
Comments are closed.