کیا بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کالم لکھا ہوگا؟ فواد چوہدری نے صحافی کے سوال پر جواب دے دیا۔
احتساب عدالت میں فواد چوہدری کی پیشی کے موقع پر صحافی نے فواد چوہدری سے بانی پی ٹی آئی کے غیر جریدے میں لکھے گئے کالم سے متعلق سوال کیا۔
صحافی نے استفسار کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی دی اکانومسٹ میں کالم لکھنے کی بات درست ہے؟
اس پر سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے کنفرم نہیں ہے لیکن ہوسکتا ہے کہ دوران سماعت انہوں نے اپنے وکلاء کو کالم کے نوٹس دے دیے ہوں، یقیناً انہوں نے لکھوایا ہوگا۔
اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے حکام کو کوئی دھمکی نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے اور میری بیوی کے تمام بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر ہیں۔
Comments are closed.