جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت طریقے سے توانائیاں استعمال کرنے کا موقع دیتی ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت طریقے سے توانائیاں استعمال کرنے کا موقع دیتی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں اولمپکس ولیج کی تعمیر پر اجلاس ہوا۔ 

اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ اولمپک ولیج قومی منصوبہ ہے، اولمپک ولیج کی تعمیر کےلیے کارپوریٹ اسٹرکچر بنایا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مارگلہ کے دامن میں 1200 کنال پر اولمپکس ولیج تعمیر کیا جائے گا۔ اولمپکس ولیج میں بین الاقوامی معیار کی کھیلوں کی سہولیات ہوگی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اولمپکس ولیج میں کرکٹ اکیڈمی، بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم، ہاکی گراؤنڈ ہوگا۔ 

اولمپکس ولیج میں ٹینٹ پیگنگ، ایتھلیٹکس اسٹیڈیم، ان ڈور اسپورٹس، انٹرنیشنل ہوٹل ہوں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اولمپکس ولیج کی تعمیر کےلیے 3 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی اولمپکس ولیج کی تعمیر میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.