بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کھلاڑی باہر سے کھانا آرڈر نہیں کرسکیں گے، نیا ہدایت نامہ جاری

پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو سیکیورٹی کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، کھلاڑی کو کہیں جانے سے 24 گھنٹے پہلے اطلاع دینا ہوگی، جبکہ کھلاڑیوں کو باہر سے کھانا آڈر کرنے سے بھی منع کر دیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے آج اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا۔

پاکستان ٹیم کو سیکیورٹی کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری ہوا، جس کے مطابق اب کھلاڑی باہر سے کھانا آڈر نہیں کرسکیں گے۔

ہدایت نامے کے مطابق کھلاڑیوں کو کہیں جانے کے لیے بھی 24 گھنٹے قبل سیکیورٹی کو آگاہ کرنا ہوگا۔

ٹیموں کو صدارتی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، اس سے پہلے بھی ہونے والی سیریز میں ٹیموں کو صدارتی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی لیکن کھلاڑیوں کو باہر سے کھانا آڈر کرنے کی اجازت تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.