بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کھانے کی الرجی آپ کو کورونا وائرس سے بچا رہی ہیں، تحقیق

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ مختلف بیماریاں جیسے مختلف کھانوں سے الرجی، دمہ اور ایگزیما آپ کو کورونا وائرس سے بچا سکتی ہیں۔

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایٹوپک ڈیزیز(atopic diseases) جیسے عام زبان میں جِلدی امراض کہا جاتا ہے، سے متاثرہ افراد کو کورونا وائرس کا 25 فیصد کم خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ کو ایٹوپک ڈیزیز کے ساتھ ساتھ دمہ بھی ہے تو کورونا وائرس کا 38 فیصد تک امکان کم ہوجاتا ہے لیکن اگر آپ کو کھانے کی الرجی ہے تو کورونا وائرس کا 50 فیصد تک امکان کم ہوجاتا ہے۔

یہ تحقیق امریکی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشن ڈیزیز کی جانب سے کی گئی ہے جس میں 14 سو مختلف خاندان کے 4 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

محققین نے مذکورہ تحقیق کے دوران شرکاء کی عمر کا بھی بھی خیال رکھا، انہوں نے تمام خاندانوں میں سے کم از کم ایک فرد ایسا بھی شامل کیا جس کی عمر 21 سال یا اس سے کم ہو۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے کی الرجی والے افراد میں SARS-CoV-2 سے متاثر ہونے کا امکان کم ہوتا ہے، جو کوویڈ 19 کا سبب بنتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مختلف کھانوں سے الرجی کے حامل افراد پہلے سے محتاط ہوتے ہیں، وہ باہر کھانا کھانے کی بجائے گھر میں تیار کردہ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے امکانات نصف حد تک کم ہوجاتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ باہر کھانا کھانے سے ہمارے جسم میں ایک خاص پروٹین (ACE2 receptor) بڑھ جاتا جس کے سبب SARS-CoV-2 سے متاثر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ACE2 receptor کی شرح سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں بھی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ وہ جلد کورونا وائرس کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ذیابطیس اور ہائی بلڈ پرییشر کے حامل افراد میں بھی ACE2 receptor کی شرح زیادہ ہوتی ہے جس کے سبب انہیں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.