بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے ہفتہ 17 ستمبر کو صوبے کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سندھ محکمہ تعلیم کے مطابق چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کل سندھ کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

کراچی میں بی آر ٹی ایس انتظامیہ نے بھی 17 ستمبر کو گرین لائن بس سروس مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اورنج لائن کا آپریشن معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ہفتہ 17 ستمبر کو گرین لائن بس سروس مکمل بند رہے گی جبکہ اورنج لائن کا آپریشن معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں شہدائے کربلا کی یاد میں منعقدہ چہلم کے جلوس کیلئے سیکیورٹی انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کی ڈھائی ہزار نفری کیساتھ ساتھ فرنٹیئر کور بھی سیکیورٹی فرائض سر انجا م دینگے جبکہ پاک فوج کی دو بٹالین اسٹینڈ بائی رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.