ایک نئی تحقیق کے مطابق کھانا پکانے کے بعض طریقے صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
یہ طریقے زہریلے مادے پیدا کرنے سے لے کر پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات کو بڑھانے تک کئی مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔
کھانا پکانے کے چند غیر صحت بخش یا مضر صحت طریقۂ کار درج ذیل ہیں۔
اگر آپ یہ سوچ کر ایئر فرائی کرتے ہیں کہ تلی ہوئی غذائیں آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں اور یہ وزن بڑھنے کا بھی سبب بن سکتی ہیں یا پھر اس میں موجود چکنائی آپ کے دل اور جگر کے لیے صحیح نہیں ہے تو آپ غلط ہیں۔
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ایئر فرائینگ بھی اتنی ہی نقصان دہ ہے جتنی ڈیپ فرائینگ لیکن اگر آپ ایئر فرائی کرتے ہوئے تھوڑا خیال رکھیں کہ اور ایسے تیل کا استعمال کریں جو چربی سے پاک ہوتو یہ آپ کے لئے نقصان دہ نہیں ہے۔
گرلڈ چکن، گرلڈ پنیر اور گرلڈ فش بیشتر لوگوں کو پسند ہوتی ہیں تاہم اگر آپ تیز آنچ پر گرل کریں گے تو آپ کے لیے نقصان دہ ہے اس کی بجائے آپ درمیانی آنچ پر اور پہلے سے میرینیٹڈ گوشت کو گرل کریں تو یہ آپ کی صحت کے لئے بہتر ہے۔
اگر آپ اسٹیل کا چمچ استعمال کریں تو نان اسٹک پین میں کھانا پکانا آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے تاہم اسٹیل کی جگہ لکڑی کے چمچ کا استعمال کیا جائے تو یہ آپ کے لئے صحت بخش ثابت ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.