بھارتی ریاست بہار میں دُولہا راج کمار بارات لے کر شادی کے مقام پر پہنچا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔
شادی کی رسومات کے بعد کھانے کا وقت ہونے کے باوجود کھانا نہیں کھولاگیا جس پر دُولہے کو غصہ آگیا اور اس نے اپنے والد سے کہہ کر شادی روکنے کا کہا، دُولہے کی اس حرکت پر شادی میں افراتفری مچ گئی۔
شادی میں موجود علاقے کے معززین نے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی اور دُولہے کو بلایا جس پر پتا چلا کہ دُولہا پہلے ہی اپنی شادی ادھوری چھوڑ کر تقریب سے جاچکا ہے۔
واقعے کے بعد دُولہے کے گھر والوں نے دُلہن کے والدین سے ملنے والے تمام تحائف واپس کیے، دُلہن کے والد نے واقعے کی رپورٹ تھانے میں درج کرادی۔
Comments are closed.