knoxville hookups st louis hookups reddit hookup Cragsmoor New York 80 hookup hookup Birmingham hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کڈنی ہل، جعلی اکاؤنٹس کیسز، ملزم اویس کی پلی بارگین کی درخواست منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل اور کڈنی ہل ریفرنس میں ملزم اویس کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔

سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کے خلاف کیس میں اویس نامی ملزم نے اعترافِ جرم کیا جس کے بعد پلی بارگین کا عمل مکمل کیا گیا۔

اویس نامی ملزم نے اپنے حصے کے 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کی۔

نیب کے مطابق اعجاز ہارون نے جرم سے حاصل رقم مختلف بے نامی اکاؤنٹس میں منتقل کی تھی۔

نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کی فروخت سے حاصل رقم مختلف اکاؤنٹس میں چھپائی گئی۔

واضح رہے کہ کڈنی ہل کیس میں اظہر مغل نامی ملزم پہلے ہی پلی بارگین کر چکا ہے، اظہر مغل نے 1 کروڑ 62 لاکھ روپے کی پلی بارگین کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.