بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

کچے میں آپریشن 18ویں روز میں داخل، مزید 8 ڈاکو گرفتار

رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن آج 18 ویں روز بھی جاری ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے دستوں نے کچے کے اندرونی علاقوں میں بکتر بند کے ساتھ پیش قدمی کی۔

ترجمان نے کہا کہ دریائے سندھ کے جزیروں میں داخلے کے لیے کشتیوں کا استعمال کیا گیا۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کٹانی کے علاقے میں قابل سکھانی گینگ کے خفیہ ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی، ہزاروں ایکڑ اراضی اور نوگو ایریا سمجھا جانے والا ایریا کلیئر کرالیا گیا۔

رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن آج 17 ویں روز بھی جاری ہے۔

پولیس نے کچے کے اندرونی علاقوں میں کیمپس قائم کردیے، کچی لونڈ میں کارروائی کر کے دولانی اور عمرانی گینگز کے 8 ڈاکو کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران گرفتار ڈاکوؤں کی تعداد 28 ہوگئی، گرفتار ڈاکوؤں سے متعدد کلاشنکوف، رائفلیں، رپیٹر، سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.