راجن پور میں کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن آج 21 ویں روز بھی جاری ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کچہ میانوالی اور چک بیلے شاہ میں پولیس کے تازہ دم دستے پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی ڈاکوؤں کےٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے، پولیس اورڈاکوؤں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس نے ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں تباہ کر دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اب تک 4 ڈاکو ہلاک اور 20 سہولت کاروں کو گرفتار کیاجا چکا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ ڈاکوؤں سے کچے کا ہزاروں ایکڑ رقبہ کلیئر کروا لیا گیا ہے اور پولیس چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔
Comments are closed.