وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں میں ڈالر کی ڈیمانڈ کم ہوجائے گی آئندہ ماہ روپے کی قدر بھی مستحکم ہوجائے گی، ڈیزل فرنس آئل کی امپورٹ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، اس مہینے کی نئی امپورٹس کم ہیں درآمدت کو کم کرلیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلے مہینے 7 ارب سے زیادہ کی امپورٹ ہوئی تھی، پچھلے مہینے کی امپورٹ کی ادائیگی سے روپے پر دباؤ ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس دو مہینے کا ڈیزل اور فرنس آئل موجود ہے، دو مہینے تک ڈیزل اور فرنس آئل امپورٹ نہیں کریں گے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالر کو عالمی معاہدوں کی وجہ سے کیپ نہیں کرسکتے، معیشت درست سمت میں چل رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے ہفتے گورنر اسٹیٹ بینک کو نامزد کردیں گے، روپے کی گراوٹ میں قائم مقام گورنر کا کوئی ہاتھ نہیں، آئندہ ماہ روپے کی قدر بھی مستحکم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے بھی کہا تھا ہم اپنا سیاسی کیپیٹل ملک کی خاطر قربان کر دیں گے، نواز شریف نے بھی اس بات کی تائید کی تھی، کابینہ میں بھی کوئی مجھے نہیں کہتا کہ مفتاح نے ہمیں مروایا۔
Comments are closed.