بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کپتان بابر اعظم T20 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ٹیم سے قبل ہی آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔

بابر اعظم میلبرن میں کپتانوں کی پریس کانفرنس کی وجہ سے گزشتہ روز ہی آسٹریلیا روانہ ہوگئے تھے۔

دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے آج آسٹریلیا روانہ ہوگی، قومی کرکٹرز آسٹریلیا روانگی کے لیے کرائسٹ چرچ ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کرائسٹ چرچ سے برسبین پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل تمام 16 کپتانوں کی پریس کانفرنس آج میلبرن میں شیڈولڈ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.