بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کپاس کے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

ایگریکلچر کمیٹی نے کپاس کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا، گورنر پنجاب کا کہنا ہےکہ سبسڈی کےحوالے سےوفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر منصوبہ شروع کریں گی، چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں کہ چین نے پاکستان کیلئے خصوصی زرعی اتاشی مقرر کر دیا ہے۔

گور نر ہاؤس لاہورمیں ایگریکلچر کمیٹی کااجلاس ہوا، گور نرچوہدری محمد سرور، وفاقی وزیر خوراک فخر امام اور چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں زراعت کی ترقی کے لئے جد ید ٹیکنالوجی کےاستعمال کی سفارشات تیار کی گئیں، چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

کمیٹی نےجنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کے فروغ کیلئے آگا ہی مہم چلانے کا اعلان کیا، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کپاس کے نئے بیج کی تیاری کیلئے چین اور دیگر ممالک سے مدد لی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.