پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کُنڈل چیک پوسٹ کے شہید پولیس اہلکار ہارون الرشید کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی میاں والی میں کنڈل چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار ہارون الرشید کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعلیٰ نے شہید ہارون الرشید کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی سڑک ان سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید ہارون الرشید نے بہادری کی بے مثال داستان رقم کی ہے، پوری قوم کو اس کی قربانی پر فخر ہے، شہید کے دونوں بچوں کے تعلیمی کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
Comments are closed.