کوہاٹ میں 4 سال کی بچی حریم کے قتل کیس میں نیا موڑ آگیا، بچی کے دادا نے پولیس کی تفتیش مسترد کردی۔
بچی کے دادا فرہاد حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس تفتیش مسترد کرتےہیں، گرفتار ملزمہ قاتل نہیں، سہولت کار ہوسکتی ہے۔
فرہاد حسین نے دعوٰی کیا کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بچی کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کو سامنے لائے۔
گذشتہ روز ڈی پی او نے کہا تھا کہ فارنزک رپورٹ کےمطابق بچی سے زیادتی نہیں ہوئی۔
ڈی پی او کو ہاٹ کا کہنا ہے کہ مزید باریک بینی سےجانچنے کیلئے اعلیٰ سطح کا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
Comments are closed.