کوہاٹ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا، قتل کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے سابقہ تحصیل صدر لاچی ملک ریاض اور ان کا بیٹا شامل ہے۔
مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دہرے قتل کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوہاٹ پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
Comments are closed.