بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوہاٹ: شادی والے گھر میں فائرنگ، 3 خواتین قتل

کوہاٹ میں شادی والے گھر میں فائرنگ کر کے 3 خواتین کو قتل اور 2 کو زخمی کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے در ملک میں پیش آیا، جہاں شادی والے گھر میں فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے 3 خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 زخمی ہوگئیں۔

پولیس کاکہنا ہےکہ میڈیکل میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.