کوہاٹ میں شادی والے گھر میں فائرنگ کر کے 3 خواتین کو قتل اور 2 کو زخمی کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے در ملک میں پیش آیا، جہاں شادی والے گھر میں فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ سے 3 خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.