جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کوہاٹ، قتل ہونیوالی 4 سالہ بچی کی CCTV ویڈیو مل گئی

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں قتل کی جانے والی 4 سالہ بچی کی سی سی ٹی وی ویڈیو کوہاٹ پولیس نے حاصل کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو میں بچی برقع پوش خاتون کے ساتھ جاتی نظر آ رہی ہے۔

انسپکٹر جنرل خیبرپختون خوا پولیس ثنااللّٰہ عباسی نے اس واقع سے متعلق  جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کوہاٹ میں بچی کے قتل کیس میں اہم شواہد ملے ہیں، تفتیش تیزی سے جاری ہے ملزمان کو ہرصورت گرفتار کیا جائے گا۔

ثنااللّٰہ عباسی نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں بچی کے قتل کے کیس میں 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ  صوبے میں اس سے پہلے اس قسم کے تمام کیسز میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کوہاٹ سے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی کی لاش بر آمد کر لی گئی، پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچی کا ناک، منہ اور گلہ دبا کر قتل کیے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کوہاٹ سے بدھ کو لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش نالے سے ملی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.