بدھ 8؍شعبان المعظم 1444ھ یکم؍مارچ 2023ء

کوکنگ شو کی امید وار دکان کی تیار کردہ بریانی لے کر مقابلے کیلئے پہنچ گئی

کھانا پکانا نہیں آتا لیکن مقابلے میں بھی حصہ لینا ہے تو ’شیف حمیرا‘ سے سیکھیں کہ ایسی صورت میں کھانا پکانے کے مقابلے میں کیسے حصہ لیا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں نجی چینل کے گیم شو کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہترین شیف کے انتخاب کے لئے اسٹیج سجا ہوا ہے، یکے بعد دیگر شیف اپنی بہترین ڈش میزبان کے سامنے پیش کر کے داد وصول کر رہے ہیں۔

ایسے میں ایک نوجوان حمیرہ نامی لڑکی ہاتھوں میں بریانی کا ڈبہ لئے اسٹوڈیو کے اندر آکر میزبان ججز شیف عمارہ نعمان، شیف صائمہ اور رابعہ انعم کے سامنے باکس میں بریانی پیش کرتی ہے۔

یہاں ٹوئسٹ آتا ہے جب شیف عمارہ نعمان کھانے کی پریزینٹیشن کے حوالے سے سوال کرتی ہیں تو کنٹیسٹنٹ حمیرہ اس بات کا اعتراف کرتی ہے کہ اس نے مقابلے کے لئے پیش کردہ بریانی خود نہیں بنائی بلکہ دکان سے خریدی ہے، اس لئے یہ باکس میں ہے۔

حمیرہ کے اس انکشاف پر میزبان ججز آگ بگولہ ہوتے ہوئے کہتے ہیں پھر مقابلے میں کیوں آئی ہیں ؟ ہم کس بنیاد پر آپ کو جج کریں؟

جس پر حمیرہ بضد دکھائی دیتی ہیں کہ انہوں نے بہت محنت کی ہے، لائن میں لگ کر بریانی خریدی اور پھر گھنٹوں انتظار کے بعد آڈیشن کے لئے اسٹوڈیو میں آنے کا موقع ملا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا کلپ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا جس کے کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے حمیرہ کو ماسٹر پیس قرار دیا اور کہا کہ ’ماسٹر پیس ان ماسٹر شیف‘ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر کوئی جاب انٹرویو میں جے ڈی پڑھے بغیر انٹرویو کے لئے پہنچ جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

ایک اور صارف نے حمیرہ کی مماثلت خود سے کرتے ہوئے لکھا اگر میں بھی کبھی کسی کھانا پکانے کے مقابلے میں ھصہ لیتا تو ایسا ہی کرتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.