جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کوچ گرانٹ بریڈ برن کی پاکستان کرکٹ سے راہیں جدا

ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈ برن نے بھی پاکستان کرکٹ سے راہیں جدا کرلیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک شاندار باب کو اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران تین مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے۔

پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ نے بریڈ برن کو مئی میں دو سال کے لیے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ بریڈ برن کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کو کہا گیا تھا، گرانٹ بریڈ برن جلد گلیمورگن کاؤنٹی کی کوچنگ سنبھالیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.