کوونٹری: برطانیہ میں الیکٹرک فلائنگ کاروں ، ایئر ٹیکسیوں اور ڈرونز کے لئے دنیا کا پہلا پاپ اپ ہوائی اڈا بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا جبکہ اس منصوبہ کے لیے بارہ لاکھ پاونڈ کی گرانٹ جاری کی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارےکے مطابق برطانیہ میں دنیا کا پہلا پاپ اپ الیکٹرک ہوائی اڈا بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جبکہ برطانوی فرم اربن ائیر پورٹ اور کوریا کی کارساز کمپنی ہنڈائی اس منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت برطانیہ کے شہر کوونٹری کے مرکز میں ایک موبائل ایئرپورٹ تعمیر کیا جائے گا جبکہ کوونٹری میں تعمیر ہونے والے ایئرپورٹ میں فلائنگ کاریں ، الیکٹرک ٹیکسیاں اور ڈرونز لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔
خیال رہے ہنڈائی اوبر کے اشتراک سے فلائنگ ٹیکسی بھی بنا رہی ہے جو 2028 میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی جبکہ اس ایئرپورٹ پر الیکٹرک کار کی ری چارجنگ بھی کی جا سکے گی، تاہم ائیرون نام کے اس موبائل ایئرپورٹ پر چودہ میٹر ڈایا میٹر کا لینڈنگ پیڈ ہوگا جہاں ہیلی کاپٹر بھی لینڈ کر سکیں گے۔
برطانوی حکومت نے اس منصوبہ کے لیے بارہ لاکھ پاونڈ کی گرانٹ جاری کی ہے اور رواں برس اکتوبر تک کوونٹری میں پہلے موبائل ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔
اربن ایئر پورٹ کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کا کہناتھا کہ فلائنگ کاریں فینسی کی ایک مستقبل پرواز تھی اور ایئر ون عوام کو صاف ستھری شہری ہوائی نقل و حمل لائے گا اور صفر کے اخراج کی نقل و حرکت کی ایک نئی ہوا سے چلنے والی دنیا کا آغاز کرے گا۔
واضح رہے ایئر ون مستقبل کی متعدد ٹرانسپورٹ ضروریات کو پورا کرنے کی اہلیت فراہم کرے گا ، تباہی سے متعلق امداد سے لے کر دنیا بھر کے شہریوں کو ضروری اور روزمرہ کی فراہمی تک۔
The post کوونٹری میں دنیا کا پہلا پاپ اپ ہوائی اڈا بنانے کا منصوبہ تیار appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.