کولمبیا میں ایک گائے نے اسپتال میں گھس کر مریضوں پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اسپتال میں گائے او پی ڈی میں بیٹھے مریضوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں مریض زخمی ہوگئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض او پی ڈی میں بیٹھے ہیں اس دوران اچانک گائے داخل ہوتی ہیں اور مریض گائے سے بچنے کے لیے دیوار کی جانب جاتے ہیں تو گائے وہاں مریضوں پر حملہ کردیتی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.