بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوششوں کے باوجود کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام رہے، فردوس عاشق کا اعتراف

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام رہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ کوشش کے باوجود کورونا کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کو مکمل بند کر دیا، یکم اپریل سے شادی کی اِن ڈور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگادی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ لوگوں نے شادی کی تقریبات طے کی ہوئی ہوتی ہیں، اس لیے فوری پابندی نہیں لگائی، سات اپریل کو دوبارہ اجلاس میں کورونا کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.