فیفا ورلڈکپ 2022 میں اسپین نے کوسٹاریکا کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 0-7 سے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں 2010 کی عالمی چیمپئن اسپین نے نسبتاً کمزور حریف کوسٹاریکا کو ابتدا سے ہی دباؤ میں لیے رکھا۔
ہسپانوی ٹیم نے پہلا گول 11ویں منٹ میں ہی کردیا جبکہ مارکو اسینسیو نے 21ویں منٹ میں برتری 0-2 کردی۔
میچ کے 31ویں منٹ میں فیرن ٹوریس نے گول بنایا اور یہ برتری بڑھ کر 0-3 ہوگئی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔
دوسرے ہاف میں میچ کے 54ویں منٹ میں فیرن ٹوریس نے اپنا دوسرا اور اسپین کا چوتھا گول کیا۔
کوسٹاریکا کے کھلاڑی ہسپانوی کھلاڑیوں کے حملوں کو 74ویں منٹ تک روکنے میں کامیاب رہے، لیکن اس کے بعد گاوی نے اپنی ٹیم کے لیے پانچواں گول کردیا۔
میچ کے 90ویں منٹ میں کالوس سولر اور ایکسٹرا ٹائم میں الوارو موراتا نے ایک ایک گول کرکے اسکور 0-7 کردیا، جس پر میچ کا اختتام ہوا۔
Comments are closed.