پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیڈر شپ خود کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث نکلی۔
کور کمانڈر ہاؤس حملے میں پی ٹی آئی قیادت کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات اور ثبوت سامنے آگئے۔
ویڈیو اور آڈیو میسیجز میں پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنے کارکنوں کو جناح ہاؤس پر اکٹھا ہونے کی بات کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما ہونے والے نقصان پر خوشی منا رہے ہیں، ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی سینیٹر چوہدری اعجاز اور اُن کے صاحبزادے علی چوہدری کی آڈیو کال سامنے آئی ہے۔
آڈیو کال میں کہا گیا کہ’ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کر دیا ہے‘۔
علی چوہدری پوچھتے ہیں کہ گولیاں چلی ہیں؟ اس پر اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے، پھر ایک برسٹ ماراہے، تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔
لیک آڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’گملے سے لے کر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا ہے سارا‘۔
اس کے ساتھ صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔
جس میں صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ ’شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سینٹرل پوائنٹ‘؟
شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم ادھر سارے کور کمانڈر ہاؤس میں اکٹھے ہوگئے ہیں، اس پرصغیر وڑائچ پوچھتا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس؟ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟ اس پر شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہاں پہنچ جائیں۔
آڈیو سامنے آنے پر شیخ امتیاز نے وضاحت جاری کی اور کہا کہ میری آڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
Comments are closed.