جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کوریئر کے ذریعے آئس آسٹریلیا بھیجنے کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے 323 کلو گرام چرس اور 6 کلو افیون برآمد کرلی۔ 

ترجمان کے مطابق کراچی سے آئس آسٹریلیا کورئیر کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق سکھر میں کارروائی شکار روڈ پر کی گئی، مشکوک ٹرک کی تلاشی کے دوران منشیات پکڑی گئی۔

 ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 323 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 60 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔

کارروائی کے دوران ٹرک کو ضبط کرکے منشیات اسمگلنگ کے بین الصوبائی گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالقدیر اور اسد اللہ کے خلاف اے این ایف سکھر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے کراچی میں بھی کارروائی کی ہے جس میں کوریئر کے ذریعے آئس آسٹریلیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

فروٹ باسکٹ میں بڑی مہارت سے چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی 850 آئس برآمد کر لی گئی۔ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.