بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا SOPs: وزارت داخلہ کا سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت داخلہ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے صوبہ سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس حوالے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سندھ کے سوا تمام صوبے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی خدمات لیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج کواس لیے ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ کورونا ایس او پیز پر کام ہوسکے۔

اُنہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہوا تھا۔

حکومتِ سندھ نے پاک فوج کی خدمات کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات کے لیے حکومت سندھ نے وزارتِ داخلہ کو خط کے ذریعے درخواست دی تھی۔

خط میں کہا گیا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پاک فوج کی خدمات سول انتظامیہ کی مدد کے لیے درکار ہیں۔

حکومت سندھ کا خط میں کہنا تھا کہ فوجیوں کی تعیناتی اور سازو سامان سے متعلق مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.