نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے تیزی بڑھتے ہوئے کیسز کنٹرول کرنے کے لیے سندھ حکومت کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کراچی میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی کے اجلاس میں کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔
اجلاس میں کراچی میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
این سی او سی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ سندھ کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈز، آکسیجن اور وینٹی لیٹرز بیڈ بڑھائے جائیں گے۔
این سی او سی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سیکیورٹی اہلکار تعینات کیئے جائیں گے۔
Comments are closed.