ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 114 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 443 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 114 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5 ہزار 50 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 18 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 73 ہزار 875 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 31 ہزار 700 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 750 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 571 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 529 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 57 ہزار 650 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 438 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 98 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 972 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 2 ہزار 368 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 98 ہزار 301 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 458 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 618 اموات اور 83 ہزار 225 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہزار 700 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 795 ہے۔ اسلام آباد میں 607 اموات ہوچکیں۔ 52 ہزار 298 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 241 جب کہ فعال کیسز کی 696 ہے۔ صوبے میں 215 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 330 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 461 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 152 ہے۔ آزاد کشمیر میں 399 اموات ہوچکیں۔ 11 ہزار 910 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 127 جب کہ فعال کیسز 105 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 919 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.