آسٹریلیا کی ٹی20 لیگ بگ بیش (بی بی ایل ) میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کے باوجود آج 2 میچز شیڈولڈ کے مطابق ہوں گے۔
بی بی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میلبرن اسٹارز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے جبکہ سڈنی تھنڈرز کا ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے میچ ہو گا۔
انتظامیہ نے کہا کہ میلبرن اسٹارز کے 10 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے 8 رکن آئسولیشن میں ہیں جبکہ میلبرن اسٹارز کو 6 مقامی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت مل گئی۔
بی بی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرتھ اسکارچرز کے 2 کھلاڑی آئسولین میں ہیں اور ایک کا کورونا مثبت آیا ہے۔
سڈنی تھنڈرز کے 4 کھلاڑی بھی کوویڈ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں ہیں۔
Comments are closed.