کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آگئی، لاہور کے میو اسپتال میں بستر کم پڑگئے۔
میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کے لیے 400 بیڈز کا خصوصی وارڈ بھر گیا، میو اسپتال کے تمام وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میو اسپتال میں کورونا کے مزید مریض داخل کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔
ڈاکٹر افتخار کے مطابق کورونا مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.