نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ڈیلٹا وائرس جو درحقیقت انڈین وائرس ہے، انتہائی خطرناک ہے، پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں، جو کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی ہوسکتی ہے۔
این سی او سی نے کہا کہ ڈیلٹاوائرس ہی کی وجہ سے بھارت نے لاکھوں اموات کا سامنا کیا، وہاں اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سےعوام اذیتیں جھیلتے رہے، پاکستان میں ڈیلٹا اور دیگر وائرس سے متعلق حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔
این سی اوسی نے خبردار کیا کہ ڈیلٹا وائرس پر قابو پانے کیلیے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایس اوپیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ 9 سے 18 جولائی تک عیدالاضحیٰ سے پہلے ایس او پیز کا شدت سے نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔
عید پر بھی غیر ضروری نقل وحرکت محدود رکھنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ تجاویز پر عملدرآمد کا فیصلہ کورونا کا پھیلاؤ مدنظر رکھ کرکیا جائے گا۔
بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر سیر و سیاحت پر پابندی کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed.