ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں سخت فیصلے ناگزیر ہیں۔ کراچی کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے گنجائش بڑھائی جارہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جمعہ کو کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہے۔ اجلاس میں اس بیماری سے متعلق کئے گئے فیصلوں میں وفاقی حکومت کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔
ادھر کراچی میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شہریوں سے ایس او پیز پر لازمی عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.