ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کورونا کی دوسری لہر: 24 گھنٹوں میں 33 اموات،12 سو سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363ہوگئی اور 12,218 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 29 ہزار 981 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 252,719، پنجاب میں 162,875، خیبرپختونخواہ 69,164، اسلام آباد میں 42,401، گلگت بلتستان میں 4,929، بلوچستان میں 18,916 اور آزاد کشمیر میں 9,359 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 83 لاکھ 60 ہزار 823 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35 ہزار 280  ٹیسٹ کے دوران 1,270 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 33 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,743 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 82 لاکھ96  ہزار 47  افراد متاثر، 23 لاکھ 78 ہزار 824 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 کروڑ 47  لاکھ 87 ہزار2  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.