عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیس لگاتار آٹھ ہفتوں سے خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے 5.2 ملین سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، یہ شرح کورونا وائرس شروع ہونے کے بعد ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ہے۔
ٹیڈروس نے کہا کہ اب کورونا کی زد میں نوجوان بھی آرہے ہیں، 25 سے 59 سال کی عمر کے افراد میں انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے کی شرح ’خطرناک حد تک‘ بڑھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 34 لاکھ 55 ہزار 718 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 55 ہزار 199 ہو گئیں۔
Comments are closed.