بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کیسز، کراچی دیگر شہروں سے آگے

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار تیزی سے جاری ہیں، شہرِ قائد کورونا کیسز کے حوالے سے دیگر شہروں سے آگے ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 27 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 26 اعشاریہ 40 فیصد، مردان میں 22 اعشاریہ 73 فیصد، حیدر آباد میں 20 اعشاریہ 59 فیصد رہی۔

اس دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 20 اعشاریہ 58 فیصد، اسلام آباد میں 17 اعشاریہ 13 فیصد، راولپنڈی میں 10 اعشاریہ 21 فیصد اور کوئٹہ میں 6 اعشاریہ 54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 539 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 25 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 1 ہزار 784 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 162 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.