جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کورونا کیخلاف باتیں کم اور ویکسین کا بندوبست زیادہ کریں، پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے باتیں کم اور ویکسین کا بندوبست زیادہ کریں، خطے کے تمام ممالک کے مقابلے میں پاکستان اپنے عوام کو ویکسین دینے میں سب سے پیچھے ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ روز بروز کورونا وائرس کے  مریضوں کی تعداد میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روز گاری کی وجہ سے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے، عوام کو ریلیف نہ دیا تو آئندہ الیکشن میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کورونا کیسز کی بڑھتی شرح پر اگر بر وقت اقدامات نہ کیے تو بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.