ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ کر عدالتوں میں صرف فوری اور ہنگامی نوعیت کے کیسز کی سماعت کرنے کی درخواست کی ہے۔
سندھ میں کورونا کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد ترجمان سندھ حکومت نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے درخواست کی کہ عدالتوں میں عمومی نوعیت کے کیسز کی سماعت ملتوی کی جائے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چیف جسٹس کو خط میں کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں اور کورونا وائرس کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں معزز عدالت عالیہ کا کردار قابل ستائش تھا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عمومی نوعیت کے کیسز کی سماعت ملتوی کر کے ججز، وکلا اور سائلین کا تحفظ ممکن ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.