برطانیوی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) برطانیہ میں ٹریول سے متعلق ریڈلسٹ میں شامل ہے تاہم وہاں سے آنے والوں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات برطانوی حکومت کی ٹریول سے متعلق ریڈلسٹ میں شامل ہے اس لیے خلیجی ملک سے آنیوالے آئرش اور برطانوی شہریوں کو 10 روز ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد
یاد رہے تین روز قبل برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکوک نے برطانیہ میں لاک ڈاون میں نرمی کرنے کی ٹائم لائن دینے سے انکار کردیا تھا اور کہا کہ پابندیاں ختم کرنے کی بجائے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
برطانوی وزیرصحت نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم 30 فیصد زائد مہلک ہوسکتی ہے اور اس وقت اموات کی شرح، استپالوں میں مریضوں کی تعداد اور ویکسین پر نگاہیں مرکوز ہیں۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 43 ہزار 734 ہونے کے ساتھ ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 126 ہوگئی ہے۔
The post کورونا پھیلاؤ کا خدشہ: برطانیہ نے یو اے ای کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.