بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا پازیٹیو آنے والوں میں 2 کھلاڑی ایک آفیشل شامل

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل دو کھلاڑیوں اور ایک سپورٹنگ اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے والے کھلاڑیوں اور آفیشل کا تعلق تین فرنچائز سے ہے جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سمیع الحسن برنی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کل سے 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں، فواد احمد پوزیٹو ہوئے تھے، 244 میں سے تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انھوں نے بتایا تھا کہ جن افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے انھیں 10 روز کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائرکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا کوئی میچ ملتوی نہیں ہوگا، میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

سمیع الحسن برنی نے کہا کہ آج اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ شیڈول کے مطابق ہو گا، فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لینے کے لیے آج ایک ورچوئل میٹنگ بھی ہو رہی ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جنھیں دو روز کے لیے آئیسولیٹ کردیا گیا تھا۔

فواد احمد نے کورونا مثبت آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ حیریت سے ہیں، جبکہ انھوں نے اپنے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.