جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کورونا ویکسین کی98.3 ملین ڈوز 62 ملکوں کو مل گئی

دنیا کے مختلف ملکوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین عوام کو لگائے جانے کا عمل جاری ہے، دنیا کے 62 ملکوں میں ویکسین کی 98.3 ملین ڈوز عوام کو دی جا چکی ہیں۔

بلوم برگ کے ٹریکنگ ریکارڈ کے مطابق دنیا بھر میں اوسطاً ہر روز کورونا وائرس کی مختلف ویکسین کی 4.20 ملین ڈوز عوام کو لگائے جارہی ہیں اور اب تک ویکسین کی 98.3 ملین ڈوز عوام کو دی جا چکی ہیں۔

امریکا میں ویکسین لگانے کا عمل 14 دسمبر سے شروع کیا گیا تھاجہاں اب تک کورونا ویکسین کی 31.8 ملین ڈوز عوام کو لگائی جاچکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.