جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا ویکسین اسلام آباد سے کراچی پہنچادی گئی

کورونا ویکسین لے کر نجی ایئرلائن کی پرواز اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق کمرشل فلائٹ سے سائنو فارم ویکسین کی 83ہزار خوراکیں کراچی پہنچائی گئی ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر سیکریٹری صحت سندھ کاظم جتوئی اور ڈائریکٹر ای پی آئی اکرم سلطان نے ویکسین وصول کی۔

اسلام آباد سے کراچی بھیجی گئی ویکیسن کی یہ کھیپ پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں کولڈ اسٹوریج میں منتقلی کی جائے گی۔

کراچی میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگانے کا عمل بدھ کی صبح اوجھا کیمپس اسپتال میں شروع کیاجائے گا۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی زیر نگرانی ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا افتتاح کردیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان اور وفاقی وزرا کی موجودگی میں پہلی کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

گزشتہ روز چین سے 5 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں اسلام آباد لائی گئیں جو بعد ازاں صوبوں میں تقسیم کردی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.