ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کورونا وائرس سے مزید 73 اموات، مثبت کیسز کی شرح 8فیصد سے زیادہ

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 152 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 73 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 3 ہزار362 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 8اعشاریہ 5 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 316 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 437 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 60ہزار162 ٹیسٹ کیئے گئے، ملک میں اب تک کُل 1 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار520 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

برطانوی وزارت صحت و سماجی تحفظ نے کہا ہے کہ قرنطینہ کی سہولیات والے ہوٹل اکثریت کی ضروریات پوری کررہے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 82 ہزار 276 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار515 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 62 ہزار 845 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 72 ہزار 729 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 553 ہو گئیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 70 ہزار 338 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 457 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 500 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کُل اموات 2 ہزار 899 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 70 ہزار 79کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کُل 642 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 940 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 223 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

ایف ائی اے حکام کے مطابق تین روز ایف ائی اے کی حراست میں واپڈا اہلکار چوہدری ضیا جاں بحق ہو گیا تھا اسکی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا تو وہ کورونا پازیٹو نکلا۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 15 ہزار 669مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کُل 439 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 182کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.