
پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔
صدر پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب قمر زمان کائرہ نے سیاسی سرگرمیوں کی معطلی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی پی کی تنظیمات ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر کورونا وائرس کے خلاف مہم چلائیں گی۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کارکن عوامی مقامات پر کیمپ لگاکر ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کریں اور عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کی ترغیب دیں۔
اُن کا کہنا تھا کورونا ویکسینیشن کے لیے پولیو ورکرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔
پی پی رہنما نے اس معاملے پر پنجاب حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اس کے باوجود صوبائی حکومت نے ابھی تک ویکسین نہیں خریدی ہے۔
Comments are closed.