بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا مزید 40 جانیں نگل گیا، 12 سو سے زائد مریض رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506ہوگئی اور 12,527 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 24 ہزار 139 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 255,039، پنجاب میں 166,242، خیبرپختونخواہ 70,493، اسلام آباد میں 43,145، گلگت بلتستان میں 4,947، بلوچستان میں 18,967 اور آزاد کشمیر میں 9,673 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 86 لاکھ 25 ہزار 15 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 34 ہزار 754  ٹیسٹ کے دوران 1,245 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 40 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,626 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 11 کروڑ 83 لاکھ 4 ہزار 932 افراد متاثر، 24 لاکھ 52 ہزار 543 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 کروڑ 57 لاکھ 75 ہزار536  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.