عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث بلوچستان یونیورسٹی میں تدریسی عمل آج سے 10روز کے لیے معطل کردیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں آج سے30 اپریل تک کلاسیں نہیں ہوں گی۔
انتظامیہ نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں انتظامی عملہ کورونا ایس او پیز کے تحت فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کےتحت امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی امتحانات میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔
Comments are closed.