ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کورونا: فیصل آباد میں 1 دن میں 25 افراد لقمہ اجل بن گئے

کورونا وائرس کے باعث فیصل آباد میں ایک ہی دن میں 25 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعدا د بڑھنے لگی ہے، سرگودھا میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملتان میں 9، حیدر آباد میں 4، نواب شاہ اور بہاول پور میں 2،2 افراد کورونا وائرس کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔

فیصل آباد جہاں آج مزید 28 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے وہاں 24 گھنٹے کے دوران 25 افراد انتقال کرگئے۔

فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں مختص بیڈز میں 79 فیصد پر مریض زیر علاج ہیں۔

سرگودھا جہاں 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں وہاں کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں 70 سے زائد مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

ملتان کے نشتر اسپتال میں 5 خواتین سمیت 9 مریض انتقال کرگئے، اسپتال میں کورونا کے117 اور وائرس کے شبہے میں 90 مریض زیرعلاج ہیں۔

حیدرآبادمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 64 افرادمیں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

نواب شاہ اور بہاول پور میں 2، 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مظفرگڑھ میں ایک مریض انتقال کرگیا، جھنگ میں مزید 59 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.