بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے 10 سال سے چھوٹے 40 بچے بھی کورونا سے انتقال کرگئے، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث بچوں کی بھی اموات ہوئی ہیں جن میں اب تک ایک سال سے 10 سال کے 40 بچے انتقال اس وبا سے انتقال کر گئے۔ 

این سی او سی کے مطابق ملک میں اس وبا سے انتقال کرنے والوں میں 11 سے 20 سال تک کے 136 بچے اور نوجوان شامل ہیں۔ 

اسی طرح 21 سے 30 سال تک کے 359 افراد کورونا سے فوت ہوچکے، 31 سے 41 سال کی عمر کے 769 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق 41 سے 50 سال کی عمر کے 1853 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے، 51 سے 60 سال کی عمر کے 3 ہزار 666 افراد کورونا سے فوت ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کی ہوئیں۔ اس عمر کے 4 ہزار 131 افراد کا کورونا سے انتقال ہوا۔

این سی او سی کے مطابق 71 سے 80 سال کی عمر کے 2 ہزار 604 افراد کورونا سے فوت ہوئے، 81 سے 90 سال کی عمر کے 856 افراد کورونا سے چل بسے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 91 سال سے اوپر کے 118 بزرگ کورونا سے فوت ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 6 ہزار 427 ہوچکی ہیں، جبکہ سندھ میں مجموعی طور پر 4 ہزار 502، اسلام آباد میں 572 خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 363 افراد اس وائرس سے انتقال کرگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.